سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر پر تاحیات پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت22دسمبر تک ملتوی

پیر 14 دسمبر 2015 14:25

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر پر تاحیات پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت22دسمبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر پر تاحیات پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیاکسی کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی تاحیات پابندی لگ سکتی ہے، کیا صرف قیاس کی بنیاد پرکسی کیخلاف کیس چل سکتاہے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں محمد عامر، آصف، سلمان کو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی سی بی کو سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے روکا جائے، پی سی بی کے آئین میں کرپشن کیلئے زیرو ٹالرینس کا لفظ استعمال کیاگیا۔ و درخواست گزار کے وکیل کو مزید تیاری کی ساتھ عدالت آنے کی ہدایت، سماعت 22دسمبرتک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :