بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہو گا

پیر 14 دسمبر 2015 14:29

بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 سے 25 دسمبر تک اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں مینز سنگلز ‘ مینز ڈبلز ‘ لیڈی سنگلز ‘ انڈر 18 ‘ انڈر 14 اور سینئر ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ملک میں ٹینس کے فروغ کیلئے مختلف قومی ایونٹ کا انعقاد کرے گی تاکہ ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی سامنے آسکیں۔