دی گریٹ محمد علی تنظیم 12مارچ 2016کو ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کرے گی

پیر 14 دسمبر 2015 14:43

دی گریٹ محمد علی تنظیم 12مارچ 2016کو ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کرے گی

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء)فلم انڈسٹری کے نامور لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کے نام پر بنی ہوئی تنظیم دی گریٹ محمد علی ایوارڈ کراچی میں آئندہ برس 12مارچ 2016کو ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کرے گی۔دی گریٹ محمد علی تنظیم فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے نامور فنکارں ،ہنر مندوں کو ایوارڈ دے گی۔یہ تقریب کراچی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

تنظیم کے چیف آرگنائزر اداکار مصطفی قریشی جبکہ سرپرست اعلی مرحوم محمد علی کی بیگم زیبا ہیں۔تنظیم کے دیگر عہدیداران میں صحافی وسیع قریشی صدر، سینئر نائب صدر تاج علی رانا ،وائس چیئرمین محمد سہیل ملک اور چیئرمین سید اشرف علی ہیں۔تنظیم محمد علی مرحوم کی زندگی میں 1977ء میں قائم کی گئی تھی ۔تقریب کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔