ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا

پیر 14 دسمبر 2015 14:50

ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا

لاس اینجلس۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) ہالی وڈ گلوکار ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا،ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا ہے،گلوکار نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر پیغام میں کہا کہ وہ عارضی طور پر فون،ای میل اور سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں،وہ اب پوری دنیا دیکھنے کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،یہ احساس بہت خاص ہے،گلوکار کا تیسرا البم جلد ہی ریلیز ہو گا۔