سعودی عرب میں سینما گھر کا منصوبہ ، حکام نے خبر من گھڑت قرار دے دی

پیر 14 دسمبر 2015 15:12

سعودی عرب میں سینما گھر کا منصوبہ ، حکام نے خبر من گھڑت قرار دے دی

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) سعودی عرب نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پہلا مووی تھیٹر یا سینما گھر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ سعودی سینما کمیشن نے ریاض میں سینما گھر بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہے ، اور یہ سینما اسلامی روایات اور قومی اقدار کی عکاسی کا حامل ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کی تیاری سے قبل اس طرح کے پراجیکٹس کے نفع اور نقصان کے بارے اور معاشرے پر اثرات وغیرہ کا گہرا مطالعہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ اگست میں سعودی عرب پروڈیوسرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار فہد التمیمی نے کہا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو اس طرح کے سینما گھر کی تشکیل کو روکتا ہو۔ تا ہم اب سعودی حکام نے اس طرح کے کسی منصوبے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :