پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے وویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 14 دسمبر 2015 15:15

پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے وویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی سلیکشن کمیٹی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین شہریار خان نے وویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ،فرخ زمان کو وویمنز سلیکشن کمیٹی کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ترجمان پی سی بی کے مطابق چیرمین پی سی بی شہریار نے وویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔پہلی سلیکشن کمیٹی میں فرخ زمان کو چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ عروج ممتاز اور علی نقوی سلیکشن کمیٹی کے ممبران ہوں گے اس سے قبل فرخ زمان قومی وویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ اور کپتان کے ساتھ مل کر ٹیم منتخب کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :