کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا

پیر 14 دسمبر 2015 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا، سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے باوجود قرارداد پیش نہ کی جاسکی، مسلم لیگ (فنکشنل)، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے شیم شیم اور کرپشن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور دہشت گردی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا، جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا، سپیکر سندھ اسمبلی نے اراکین کو منانے کی ناممکن کوشش کے بعد اجلاس کل منگل کی صبح 10بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرکراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے کوالتواء میں ڈالتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کے ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر شامل کیا جس کی وجہ سے اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شدیداحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

اسمبلی کی کارروائی کے دوران کم اہم باتوں کو ایجنڈے میں اولیت دی گئی اوران پر بحث بھی کرائی گئی جبکہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو گیارہویں نمبر پر رکھا گیا۔ سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن ارکان ” دہشتگردی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدارہے“ اور ” کرپشن کا جو یار ہے ، غدار ہے ، غدار ہے “ کے نعرے لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :