پی آئی اے ملازمین نے کل سے ملک بھر کے دفاتر میں کام چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 15:47

پی آئی اے  ملازمین  نے  کل سے ملک بھر کے دفاتر میں کام چھوڑنے کا اعلان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :پی آئی اے ملازمین نے آئندہ کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے ملک بھر کے دفاتر میں کل سے کام چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ،پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملازمین کل صبح پی آئی اے کے ملک بھر کے دفاتر میں کام نہیں کریں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق آئندہ روز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام دفاتر میں کام بند رہے گا، اُمید ہے کہ حکومت راست اقدامات اٹھا لے گی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین نے آئندہ کل پی آئی اے کے ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :