سانحہ پشاورکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب15دسمبرکو ہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 16:28

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء)سانحہ پشاورآرمی پبلک سکول کے شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریب15دسمبربروز منگل بوقت 10بجے دن گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پیرمحل میں ہوگی جس کی صدارت حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کریں گے جبکہ تقریب کے آرگنائزرفاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پیرمحل ہونگے دعائیہ تقریب میں سکول طلبہ میں تقریری وملی نغموں کے مقابلہ جات ہونگے اوراس دوران انفرادی سطح پر دعائیہ کلمات پڑھے جائیں گے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہیدطلبہ ملک وقوم کا فخرہیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں فاتحہ خوانی بھی کی جائے۔