ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت، پی سی بی نے حکومت سے اجازت طلب کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 دسمبر 2015 16:38

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت، پی سی بی نے حکومت سے اجازت طلب کر لی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بھارت میں اگلے سال مارچ میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسے اگلے سال شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے واسطے حکومت کی اجازت درکار ہے کیوں کہ ہمسایہ ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے مسلمانوں کو طرح طرح سے تنگ کیا جارہا ہے ۔