بالی وڈ کے کنگ خان اپنے آنے والی فلم ’دل والے‘ کی پروموشن کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 16:38

بالی وڈ کے کنگ خان اپنے آنے والی فلم ’دل والے‘ کی پروموشن کے لیے پاکستانی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :بالی وڈ کے کنگ خان اپنے ساتھی ادارکاروں کاجول ، ورن دھون اور کریتی سمیت اپنی فلم کی پروموشن کے لیے پاکستانی ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول اپنی فلم کی پروموشن کے لیے دبئی پہنچنے جہاں پاکستان کے مشہور مارننگ شوز کی مزبان صنم جنگ اور شائستہ لودھی نے اپنے اپنے مارننگ شو کے لیے دل والے کی کاسٹ کے ساتھ ایک مخصوص قسط ریکارڈ کروائی ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے کنگ خان اور کاجول سمیت دل والے کی کاسٹ کے ساتھ ریکارڈ کی گئی مارننگ شوز کی یہ قسط17دسمبر کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر آن ائیر کی جائے گی ۔ تاہم سوشل میڈیا پر صنم جنگ اور شائستہ لودھی کی شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ شو کی تصاویر پہلے ہی وائرل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں موجود فلم بینوں کو ان شوز کے آن ائیر ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دل والے 18 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس کی بھر پور پروموشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :