جائلز کلاک آج پاک بھارت سیریز پر حتمی جواب لیکر دیں گے :شہریار خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 دسمبر 2015 17:18

جائلز کلاک آج پاک بھارت سیریز پر حتمی جواب لیکر دیں گے :شہریار خان

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک آج ہمیں بھارت سے بات کرکے حتمی جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اب سیریز کے وقت انتہائی کم رہ گیا ہے کیوں کہ اتنے مختصر وقت میں سیریز کے انتظامات کرنا انتہائی مشکل ہوگا ۔شہریار خان کے مطابق پاکستان کے لیے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ٹیلی فون پر کہا ہے کہ وہ آج بی سی سی آئی سے رابطہ کر کے ہمیں حتمی فیصلے سے آگا ہ کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔