رینجرز اور فوج کو یہ اختیار ملنا چاہیے کہ وہ وائٹ کالر کرپشن کرنے والوں کو بھی پکڑ لے ،لیاقت علی جتوئی

حکومت نے دانستہ طور پر رینجرز اختیارات اور قیام میں توسیع کی قرارداد آخری نمبروں پر رکھی تاکہ اس کا نمبر ہی نہ آسکے،سابق وزیراعلیٰ سندھ

پیر 14 دسمبر 2015 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ رینجرز اور فوج کو یہ اختیار ملنا چاہیے کہ وہ وائٹ کالر کرپشن کرنے والوں کو بھی پکڑ لے ۔لیکن یہاں پر حکمران جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنا کا موقع نہیں دے رہے ہیں ۔اس صوبے کو کرپٹ لوگوں نے تباہ کردیا ہے ۔مصطفی میمن جیسے آدمی کے بارے میں اطلاع ہے کہ 81ٹریلین کا مالک ہے ۔

یہ مال کہاں سے آیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دانستہ طور پر رینجرز اختیارات اور قیام میں توسیع کی قرارداد آخری نمبروں پر رکھی تاکہ اس کا نمبر ہی نہ آسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اپنی قرارداد پیش کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فنڈز کو خرچ کرنے کا اختیار حکومت سے واپس لے کر فوج اور رینجرز کو دیا جائے کیونکہ یہ کرپٹ لوگ ہیں ۔انہوں نے صوبے کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے ۔ہمارا صوبہ اس وقت عملاً کنگال ہوچکا ہے۔