سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کے رجحان میں اضافہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 دسمبر 2015 17:50

سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کے رجحان میں اضافہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر۔2015ء )سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔سعودی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔اعداد وشمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی 27.8 فی صد شادیاں اس سال طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی۔ علاقائی اعتبار سے ریاض کے علاقے میں 39.9 فی صد شادیاں طلاق کی وجہ سے ختم ہوگئیں جبکہ اس کے بعد مکہ کا نمبر ہے جہاں 22.7 فی صد شادیاں ختم ہوگئی تھیں۔