کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پریس کانفرنس میں بیان ، پیپلز پارٹی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اُٹھانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 17:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے چوہدری نثار کا پریس کانفرنس میں دئے گئے بیان کا معاملہ قومی اسمبلی میں اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

جس میں دونوں رہنماؤں نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے سمیت سندھ کی مجموعی صورتحال پر بات کی۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا ۔حکومت سندھ رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پرسنجیدہ ہے لیکن چوہدری نثارحکومت کیلئے دھرنوں جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں. واضح رہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزیر چوہدری نثار اور سندھ حکومت کے مابین ٹھن گئی ہے.