وزیراعلی سندھ کا خورشید شاہ کو ٹیلیفون، رینجرز اختیارات کے بارے میں بریفنگ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چودھری نثار کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت ،قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

پیر 14 دسمبر 2015 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے چودھری نثار کے بیان پر قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعلی سندھ سے رینجرز کے اختیارات پر تفصیلی بات چیت کی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چودھری نثار کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج کیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شدید احتجاج کرے گی۔ چودھری نثار نے سندھ حکومت کو 18 ویں ترمیم کی دھمکی دی ہے۔ چودھری نثار وفاقی حکومت کے لیے 2014کے دوران جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت سندھ رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔