کراچی ،اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 14 دسمبر 2015 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مقتول کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16گلشن ضیا ٹی سی ایف اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سالہ حسن عرف بچہ ولد نعیم اختر ہلاک ہوگیا ہے۔ ایس ایچ او پاکستان بازار ظہیر حسین کے مطابق مقتول حسن عرف بچہ کا تعلق ڈکیت گروپ سے تھا۔انہوں نے کہا کہ مقتول کو اس کت ساتھیوں عالم عرف بابا عرف ٹوپی اور ندیم 2K نے حصے کے بٹوارے پر قتل کیا۔ مقتول کا تعلق گینگ وار ٹوپی گروپ سے تھا۔ مقتول کو مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :