ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کیلئے دائر درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی

پیر 14 دسمبر 2015 18:17

ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کیلئے دائر درخواست ..

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے معروف ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے ایان علی کو روالپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پاکستانی شہریوں کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلرسے متعلق معلومات ہونا ضروری نہیں ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کسٹم حکام نے ایان علی کوچار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی کوکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کی بھی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ایان علی کے وکیل کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔