محکمہ سوئی گیس نے انڈسٹری کے کوٹہ میں 17فیصد کمی کردی، انڈسٹری کو بندکر نے کا حکم
پیر 14 دسمبر 2015 18:44
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) محکمہ سوئی گیس نے انڈسٹری کے کوٹہ میں 17فیصد کمی کردی اور انڈسٹری کو بندکر نے کا حکم دیدیا ہے ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی بند کردینے سے صنعتی پہیہ جام اور مزدور بے روزگار ہو کر سٹرکوں پر آجائیں گے۔ ملکی ایکسپورٹ کو جو نقصان پہنچے گا وہ اپنی جگہ نیا بحران کھڑا کر دے گا جبکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ سے منسلک دیگر صنعتی انڈسٹری کا بندہونا لازمی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف ذاتی طور پر اس مسئلہ کو حل کروائیں۔ آن لائن کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چئیرمین چوہدری حبیب احمد نے اپٹپما ہاؤس میں منعقددہ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے شرکاء ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے آئے روز زیر زمین گیس ذخائر ملنے کی نوید سنائی جاتی ہے یہ حالات دیکھ کرتو محسوس ہوتا ہے کہ سب سیاسی بیان ہو تے ہیں، افسوس تو یہ ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ اداروں کو سہولیات کی بجائے انہیں مسائل کا شکار کیا جارہا ہے تاکہ ہماری امپورٹ اورا سمگلنگ میں اضافہ ہو، بعض قوتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں اوروہ ذاتی مفاوات کے پیش نظر ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.