پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے ریحام خان کو سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 دسمبر 2015 20:44

پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے ریحام خان کو سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14دسمبر 2015 ء) پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے ریحام خان کو سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی نیو چینل پر اپنے نئے پروگرام "تبدیلی ود ریحام" کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پہلے پروگرام میں پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی سمیت دیگر کئی مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ریحام خان کو سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ طلاق ہو جانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کی زندگی ختم ہو گئی ہے۔