وزیراعظم نے اسلام آباد میں 122 سکولوں اور کالجوں کو اے پی ایس پشاور کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنیکی منظوری دیدی

پیر 14 دسمبر 2015 20:51

وزیراعظم نے اسلام آباد میں 122 سکولوں اور کالجوں کو اے پی ایس پشاور کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد میں 122 سکولوں اور کالجوں کو پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بیشتر سکولوں اور کالجوں کے نام اے پی ایس کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ اس ادام کا مقصد نفرت اور جہالت کے خالف شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ عدم برداشت پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے پڑھے لکھے ہوں۔ ہم ان عناصر کو ایسا ہر گز نہیں کرنے دیں گے۔ اے پی ایس کے شہداء بچوں نے روشنی کے بیج بو دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن نفرت اور انتہا پسندی چاہتے ہیں۔ تحمل‘ روشن خیالی اور تعلیم کے فروغ سے ہی ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ شہداء کی یاد مین وطن عزیز کی بقاء کے ساتھ جڑی ہے۔