سندھ اور وفاق میں محاذآرائی جمہوری عمل کے لئے خطرناک ہے، علی اکبر گجر
سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے اختیار کرکے قانون شکن افراد کوتقویت فراہم کررہی ہے، رہنماء ن لیگ سندھ
پیر 14 دسمبر 2015 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدرعلی اکبرگجرنے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں محاذآرائی جمہوری عمل کے لئے خطرناک ہے۔الزام تراشیوں کی سیاست سے ماضی میں بھی ملک اور قوم کانقصان ہوا اب بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو جمہوری قدروں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے اختیار کرکے قانون شکن افراد کوتقویت فراہم کررہی ہے۔
وہ گلشن جمال میں اپنے دفتر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگی کارکنوں سے سندھ کی گمبھیرسیاسی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر سندھ اور وفاق کو لڑا کر کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تعطل بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔(جاری ہے)
رینجرز کوکریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے جان کی بازی لگا کرسندھ پولیس سے مل کر کراچی سے لاقانونیت کا خاتمہ کیا اور لوگوں کو چین اور سکون کی زندگی دی مگر سندھ حکومت کے تاخیری حربوں سے امن دشمنوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اورعوام ایک بار پھر عدم تحفظ محسوس کررہے ہیں۔
رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے آئین اور قانون کی باتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔یہ باتیں اس وقت کیوں نہیں کی گئیں جب کراچی آگ اور خون کی لپیٹ میں تھااور روزانہ پندرہ پندرہ بیس بیس افراد موت کے گھاٹ اتارے جارہے تھے۔علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل بعض مفادپرست عناصر کراچی کودوبارہ بدامنی میں دھکیل دینا چاہتے ہیں لیکن وفاقی حکومت ایسے عناصر کی کوششیں ناکام بنا دے گی اور جب تک کراچی میں مستقل امن قائم نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچے اور ایسے حالات پیدا نہ کرے جس کی وجہ سے جمہوریت اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچے۔رینجرزکے اختیارات میں توسیع میں مزید تاخیر کی گئی تو اندیشہ ہے کہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے اور سندھ حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے،ان حالات میں عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا سندھ حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.