سینیٹ میں جمیل الدین عالی کی خدمات ، اے پی ایس واقعہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہا ر یکجہتی ، گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں میں گیس کی فراہمی ، کالعدم تنظیموں کے نئے نام سے فعال ہونے کے عمل کی اجاز ت نہ دینے ،کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو تمام سہو لیا ت کی فراہمی سے متعلق قراردادیں متفقہ طورپر منظور
پیر 14 دسمبر 2015 22:09
اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) سینیٹ میں ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی خدمات، آرمی پبلک سکو ل کے سانحے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہا ر یکجہتی ، گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں میں گیس کی فراہمی ، کالعدم تنظیموں کے نئے نام سے فعال ہونے کے عمل کی اجاز ت نہ دینے ،کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو تمام سہو لیا ت کی فراہمی او ر خیبر پختونخوا کے لفظ کو درست لکھنے کے حوالے سے قراردادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں۔
پیر کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ رضاربانی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلا س میں قائد ایوان راجہ طفر الحق نے ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی خدمات کے حوالے سے قرارد ادیں پیش کی ۔سینٹر سحر کامران نے سانحہ اے پی ایس کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے حوالے سے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کے حوالے سے قراداد پیش کی ۔(جاری ہے)
سینٹر فرحت اﷲ بابر نے کالعدم قرار دی جانے گئی تنظیموں کے نئے ناموں سے دوبارہ فعال ہونے کی اجازت نہ دینے کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی قراداد پیش کی ۔
سینٹر حافظ حمد اﷲ نے گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی قراداد پیش کی سینٹر عثمان سیف اﷲ نے اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جانے کی قراداد پیش کی سینٹر سردار اعظم مو سیٰ خیل نے خیبر پختونخواکا نام غلط لکھنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی تمام قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.