انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران کے لئے قوانین سے آگاہی ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف مؤثر کاورائی کا بین الاقوامی معیار رکھنے پر ایس ایس یو کی کارکردگی قابل تعریف ہے، سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کا ہیڈکوارٹر کا دورہ، اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب
پیر 14 دسمبر 2015 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران کے لیے قوانین سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔وہ پیر کو یہاں اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران و اہلکاروں میں خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ محنت و لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے انصاف فراہم نہیں ہوجاتا بلکہ قوانین کو ان کی روح کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے ۔ اسی طرح کرپشن ،بدعوانی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کامیاب جدوجہد کی سکتی ہے۔(جاری ہے)
جسٹس سعیدالزماں نے زور دے کرپولیس افسران کو کہا کہ وہ بنیادی حقوق کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں ۔
کیونکہ قوانین سے واقفیت کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔اے آئی جی سکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے یونٹ کی کارکردگی، ملازمین کے سلیکشن و بھرتی کے طریقے کار و افسران واہلکاروں کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے تمام شعبوں کااے آئی جی مقصود احمد کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کو معیاری اور کمانڈوز کو جدید طرز پر پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے عمل کو سراہا۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے بین ا لاقوامی ادارہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سسٹم (اوکاس)برطانیہ کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو انسداد دہشتگردی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی معیا کا تسلیم کرتے ہوئے آئی ایس او سرٹیفکٹ جاری کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے پولیس کے لئے اعزاز قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس کے دیگر ادارے بھی انہی خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے شہداء کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیااور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انکی خدمات کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.