انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا،انجینئر حافظ نعیم الرحمن
ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ،گل خیرن قرآن انسٹی ٹیوٹ ماڈل کالونی ملیر میں عشائیے سے قیم ضلع نعیم اختر،وائس چیئرمین یوسی 02توفیق الدین صدیقی ودیگرکا خطاب
پیر 14 دسمبر 2015 22:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)گھرانوں ،خاندان وحلقہ احباب کوتحریک کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ،انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا ،حکمرانوں کواپنی روش بدلنی ہوگی ،شہرکراچی کولاوارث چھوڑنے والے کسی طورعوام کے خیرخواہ نہیں ہیں ،ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے گل خیرن قرآن انسٹی ٹیوٹ ماڈل کالونی ملیر میں کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر،وائس چیئرمین یوسی 02 ونائب امیر ضلع توفیق الدین صدیقی ،پی ٹی آئی رہنما وچیئرمین یوسی 02وقاص اقبال نیازی،سید افتخاراحمد ،عظمت اﷲ خان ،قیم زون عنایت اﷲ خان ،سید مسرورالحسن ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ،گھرانوں ،خاندان وحلقہ احباب کوتحریک کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ،انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضلع جنوبی میں 03سیٹوں پرفتح حاصل کی مگر 59000ووٹ حاصل کیے ،ایم کیوایم نے ضلع جنوبی میں 11نشستیں جیتنے کے باوجود صرف 46000ووٹ حاصل کیے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہم پر بڑھا ہے ،ہاراورجیت کے فیصلے سے دل گر فتہ ہونے کی ضرورت نہیں ،وارڈز کی بنیاد پر عوامی خدمت کا وژن بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی نے کہا کہ حکمرانوں کواپنی روش بدلنی ہوگی ،شہرکراچی کولاوارث چھوڑنے والے کسی طورعوام کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہی حقیقی خیرخواہ ہیں ، نومنتخب چیئرمین وقاص اقبال نیازی اور وائس چیئرمین توفیق الدین صدیقی کومبارکباد پیش کرتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.