اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، اسپیکر قومی اسمبلی اور جمشید دستی میں تلخ کلامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 11:15

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، اسپیکر قومی اسمبلی اور جمشید دستی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، سرد موسم میں ایوان کا ماحول تب گرم ہوا جب اسپیکر ایاز صادق اور رکن اسمبلی جمشید دستی کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا. جمشید دستی کسی موضوع پر گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں تشریف رکھنے کے لیے کہا .

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کہنے کے باوجود جب جمشید دستی بولتے رہے تو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہ ہوئے تو میں آپ کو باہر پھینکوا دوں گا . انہوں نے جمشید دستی کو تنبیہہ کی کہ آپ کے خلاف ایک تحریک استحقاق بھی آئی ہوئی ہے جس پر جمشید دستی کا کہناتھا کہ آپ تحریک لے آئی لیکن مجھے بولنے دیں. جمشید دستی ایوان میں مائیک بند ہونے کے باوجود بھی بولتے رہے.