نیوزی لینڈ مسلسل 12 ویں ہوم ٹیسٹ میں ناقابل شکست رہی

منگل 15 دسمبر 2015 11:22

نیوزی لینڈ مسلسل 12 ویں ہوم ٹیسٹ میں ناقابل شکست رہی

ڈیونیڈن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ نے مسلسل 12 ویں ہوم ٹیسٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ، ٹیم 2012ء سے اب تک اپنے ملک میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہاری جو اس کا اپنے گراونڈز پر ناقابل شکست رہنے کا دوسرا بڑا سلسلہ ہے ۔

(جاری ہے)

کیویز اگر سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی فاتح یا پھر مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے تو سب سے زیادہ مسلسل 13 ہوم میچز میں ناقابل شکست رہنے کا قومی ریکارڈ برابر کردیں گے جو مارچ 1987ء سے مارچ 1991ء کے درمیان قائم ہوا تھا ۔

برینڈن میک کولم کی زیر قیادت نیوزی لینڈ نے 28 میں سے 10 ٹیسٹ جیتے ہیں ، وہ کیویز کو کم سے کم 10 فتوحات سے ہمکنار کرنے والے تیسرے کپتان ہیں ۔ سٹیفن فلیمنگ (28) اور جیف ہاورتھ (11) اس دوڑ میں ان سے آگے ہیں ۔ میک کولم نے جنوری 2013ء میں کیوی ٹیم کی قیادت سنبھلی تھی ، اس عرصے میں صرف تین دیگر کپتانوں نے ان سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کیں جن میں کلارک اور ایلسٹر کک (13، 13) اور پاکستانی کپتان مصباح الحق (11) شامل ہیں ۔