ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سی او او ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

منگل 15 دسمبر 2015 12:05

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سی او او ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں زخمی ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سی او او ٹرپل ایچ ریسلر رومن رینز کے ہاتھوں زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ٹی ایل سی کے دوران پیش آیا جب رومن رینز کو شیمس کے ہاتھوں اس وقت ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے مقابلے میں شکست ہوئی جب البرٹو ڈیل ریو اور روسوف نے شیمس کی مدد کی۔

اپنی شکست کے بعد رومن رینز غصے میں آگئے اور اس کا اظہار کررہے تھے کہ ٹرپل ایچ نے مداخلت کی کوشش کی۔جس کے نتیجے میں ٹرپل ایچ کو رومن رینز نے اٹھا کر اناؤنسرٹیبل پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ کا اختتام ہوگیا اور وہاں موجود تماشائیوں نے رومن رینز کے اس حملے پر بھرپور خوشی کا اظہار تالیوں کی شکل میں کیا۔

(جاری ہے)

اس حملے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپل ایچ کو حملے کے بعد طبی عملے نے عمارت سے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت کا معائنہ کیا جارہا ہے۔اس ایونٹ میں رومن رینز کے ساتھی ڈین امبروز نے انٹرکانٹینیٹل چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی اپنی حکمت عملی کے تحت تھا یا نہیں تاہم ٹرپل ایچ کا زخمی ہونا ضروری حقیقی ہے۔ایسا نظر آتا ہے کہ اب وہ کچھ عرصے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرامز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔