نیسلےجاپان اصلی سونے کی چاکلیٹ فروخت کرے گا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 15 دسمبر 2015 12:06

نیسلےجاپان  اصلی سونے کی چاکلیٹ فروخت کرے گا

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2015ء)نیسلے جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اصلی سونے میں لپٹی ہوئی کٹ کیٹ چاکلیٹ فروخت کرے گا۔نیسلے نے اس چاکلیٹ کو سب لائم گولڈ کٹ کیٹ کا نام دیا ہے۔اسے دسمبر کے آخر میں جاپان کی کٹ کیٹ چاکلیٹ شاپس پر 16 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیسلے اس خصوصی چاکلیٹس کو 500 کی تعداد میں بنائے گا، جنہیں ہاتھ سے سونے میں لپیٹا جائے گا۔ اس سونے میں لپٹی چاکلیٹ کو کھایا بھی جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ نیسلے 24 قیراط ٹھوس سونے کی گولڈ کٹ کیٹ بھی متعارف کرائے گا ، جو کھانے کے قابل نہیں ہونگی۔تاہم یہ صرف ممبر شپ حاصل کرنے والوں کو دی جائیں گی۔