تبدیلی آ گئی، وہ بھی صرف ایک گھنٹے کے لیے

ریحام خان نے پروگرام کا نام ’تبدیلی‘ رکھ کر شہرت کا سستا طریقہ اپنایا ، ضرار کھوڑو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 12:14

تبدیلی آ گئی، وہ بھی صرف ایک گھنٹے کے لیے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کے سابق رفقائے کار نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا . ضرار کھوڑو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان خود کو خود دار اور آزاد کہتی ہیں لیکن انہوں نے اپنے پروگرام کے نام کے لیے اپنے سابق شوہر کا سیاسی نعرہ کیوں استعمال کیا .

انہوں نے کہاکہ ریحام خان نے اپنے پروگرام کا نام ”تبدیلی“ رکھ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے .

(جاری ہے)

ریحام خان کے سابق ساتھی ضرار کھوڑو نے ریحام خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کے پروگرام کے لئے اس نام کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے . بصورت دیگر ریحام خان کے پاس یہ مکمل اختیار تھا کہ وہ پروگرام کے لیے اس نام کی تجویز کو مسترد کرتیں اور کہہ دیتیں کہ میں اپنی الگ شناخت بنانا چاہتی ہوں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اپنے سابق شوہر کے سیاسی نعرے کو استعمال کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی ”تبدیلی“ لے آئیں. واضح رہے کہ عمران خان سے شادی سے قبل بھی ریحام خان ایک نجی ٹی وی چینل سے منسلک تھیں.

متعلقہ عنوان :