بنگلہ دیش میں ٹوئٹر اور سکائپ پر سے پابندی اٹھا لی گئی

منگل 15 دسمبر 2015 12:21

بنگلہ دیش میں ٹوئٹر اور سکائپ پر سے پابندی اٹھا لی گئی

ڈھاکہ ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی حکومت نے ٹوئٹر اور سکائپ جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔ضابطہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ ماہ جاری کیے جانے والے حکم ہی کی توسیع ہے۔ گذشتہ ماہ واٹس ایپ اور وائبر جیسی مسیجنگ سروسز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 1971 میں جنگی جرائم کے سلسلے میں دو رہنماوٴں کی پھانسی کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم تازہ پابندی کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔

اس سے قبل حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پھانسی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو یکجا کرنے کے لیے ان سروسز کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے انھیں بند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صرف تین روز قبل ہی فیس بک سے 22 دنوں بعد پابندی ہٹائی گئی ہے کیونکہ کاروباری برادری نے یہ شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بند ہو جانے سے ان کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :