پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

منگل 15 دسمبر 2015 12:22

پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 کل کھیلا ..

دبئی ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل بدھ سے آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اے نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ انگلینڈ لائنز نے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ تیسرے میچ میں گرین شرٹس نے ایک بار پھر 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں سبقت حاصل کر لی تاہم چوتھے میچ میں انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور میچ 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز ایک بار پھر برابر کر دی۔ پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :