بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو سڈنی روانہ ہو گی

منگل 15 دسمبر 2015 12:23

بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری ..

نئی دہلی ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو سڈنی روانہ ہو گی۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے، کھلاڑیوں کے پاس میگا ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع ہے امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 17، چوتھا میچ 20 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :