ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری ، سائیکلنگ فیڈریشن کی کھلاڑیوں کا کیمپ اسلام آباد شفٹ کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ کو درخواست

منگل 15 دسمبر 2015 12:43

ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری ، سائیکلنگ فیڈریشن کی کھلاڑیوں ..

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شفٹ کرنے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق لاہور میں دھند کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ تاخیر سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھرپور تیاری نہیں کرسکتے اس لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور سے اسلام آباد شفٹ کرنے کیلئے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کو درخواست بھیج دی ہے کہ قومی کھلاڑی کا تربیتی کیمپ لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے۔