جوڈو فیڈریشن ریو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے شاہ حسین شاہ کو مختلف عالمی مقابلوں کیلئے بھجوائیگا

منگل 15 دسمبر 2015 12:43

جوڈو فیڈریشن ریو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے شاہ حسین شاہ کو مختلف ..

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن برازیل میں ہونے والی اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے شاہ حسین شاہ کو مختلف بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بھجوائے گا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن شاہ حسین شاہ کو برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ آئندہ سال فروری میں پیرس میں ہونے والے گرینڈ سلم میں شرکت کریں گے اس کے بعد وہاں پر 9دن تربیت حاصل کریں گے‘ تربیت حاصل کرنے کے بعد جرمنی میں گرینڈ پری میں شرکت کریں گے‘ مارچ میں پان امریکہ اوپن‘ اپریل میں ازبکستان میں ہونے والی ایشیئن جوڈو چیمپئن شپ ‘ 6 سے 7 مئی کو ہونے والی آزربائیجان میں ہونے والی گرینڈ سلم اور 13 سے 15مئی کو قازخستان کے شہر الماتے میں ہونے والی گرینڈ پری میں حصہ لیں گے یہ تمام ایونٹ ان کیلئے کوالیفیکیشن راؤنڈ ہیں اس کے بعد انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے کھلاڑیوں کا حتمی لسٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

امید ہے شاہ حسین شاہ ان ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :