فلم”ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ“18دسمبر کو ریلیز ہو گی
منگل 15 دسمبر 2015 13:09
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء)ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹیڈ فلم”ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ“کے ریڈ کارپٹ پریمیئرمیں ستاروں کی کہکشاں اْمڈ آئی جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
(جاری ہے)
ہدایتکاروالٹ بیکر کی ڈائریکشن میں بننے والی ایلِون اینڈ دی چپمنکس سلسلے کی اس چوتھی کڑی کی کہانی میں تین چپمنکس دوست دشمن کی تلاش میں ایک انوکھا مشن لِئے روڈ ٹرپ پر نیو یارک سٹی پہنچ جاتے ہیں جسے سر انجام دینے کیلئے چپمنکس کے پاس صرف تین دن کا وقت ہوتا ہے۔
اپنے مشن کے دوران تینوں دوست اپنی نٹ کھٹ نادانیوں سے بار بار مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔روز بیڈیسیریئن اورجینیس کارمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکارجیسن لِی، بیلا تھرون،جسٹن لانگ،ٹونی ہالے، میتھیو گرے، کمبرلی ولیئم اور جیسی میکارتھنی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت18دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.