بے بی ڈول کی ساس نے کردیا دادی بننے کی خواہش کا اظہار

منگل 15 دسمبر 2015 13:24

بے بی ڈول کی ساس نے کردیا دادی بننے کی خواہش کا اظہار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)بالی وڈ بے بی ڈول سنی لیونی کی ساس نے اپنے بہو اور بیٹے سے دادی بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔بھارتی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سنی لیونی نے پہلی بار اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ ان کی ساس پوتے کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

سنی لیونی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ڈینئیل ویبر والدین بننا تو چاہتے ہیں مگر میں وہ اپنے کاموں میں بہت مصروف ہیں اسی وجہ سے اس بارے میں سوچ نہیں سکے۔

واضح رہے کہ سنی لیونی بالی وڈ میں کامیابی کا کریڈٹ اپنی اور اپنے شوہر دونوں کی مشترکہ محنت کو دیتی ہیں۔ تاہم سنی لیونی کی باتوں سے تو لگتا ہے کہ ساس اور معاشرے کا دباوٴ زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکیں گی اور کیونکہ وہ خود بھی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں لہذا امید ہے کہ وہ جلد اس رتبے پر فائز ہونگیں۔