ٹویٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرا لی گئیں

صارفین کے اکاؤنٹ کسی حکومت سے وابستہ عناصر نے ہیک کیے ‘انتظامیہ

منگل 15 دسمبر 2015 13:34

ٹویٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرا لی گئیں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) ٹوئیٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرالی گئیں۔ ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹ کسی حکومت سے وابستہ عناصر نے ہیک کیے۔ٹوئیٹر انتظامیہ نے اپنے کئی صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کی ایک این جی او کو ٹوئیٹر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ریاستی عناصر نے ممکنہ طور پر کئی صارفین کے ای میل ایڈریس ‘آئی پی ایڈریس اور فون نمبر حاصل کیے۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق ابھی ہمارے پاس زیادہ معلومات نہیں اس لیے اتنا ہی بتا سکتے ہیں۔ٹوئیٹر نے ان صارفین کی تعداد بھی نہیں بتائی جن کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :