امریکی مسلمانوں کی حمایت میں ایک معروف کافی ساز کمپنی ’سٹار بکس‘ کا قابل تحسین اقدام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 14:08

امریکی مسلمانوں کی حمایت میں ایک معروف کافی ساز کمپنی ’سٹار بکس‘ کا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء):دنیا کی معروف کافی ساز کمپنی ’سٹار بکس‘ نے بھی امریکی مسلمانوں کی حمایت کرنے کا بر ملا اظہار کر دیا ہے جس کے لیے کافی ساز کمپنی نے اپنی کافی کے کپ کا رنگ ہرا(Green) کر کے امریکی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔سٹار بکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کافی کے کپ کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے تو تمام مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ بند کر دیں گے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کی جانب سے دئے گئے یہ تمام بیانات مشکوک ہیں۔ ہماری کمپنی کی متعدد شاخیں مسلم ممالک میں بھی ہیں البتہ ہمارے لیے یہ اپنی شہرت کرنے اور کافی فروخت کرنے کا ایک اچھا موقع تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ امریکیوں نے سٹار بکس کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ا عتراض اٹھایا کہ سٹار بکس کرسمس کے موقع پر لڑائی چاہتا ہے۔

ورجینیا کے ایک رہائشی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سٹار بکس امریکہ میں شریعت لانا چاہتا ہے۔ امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ کیا سٹار بکس کمپنی ایک مہذب طریقہ اپناتے ہوئے کافی کے کپ پر میر ی کرسمس نہیں لکھ سکتی تھی ۔ایک اور امریکی شہری کا کہنا تھا کہ میں تب تک سٹار بکس نہیں جاﺅں گاجب تک یہ کمپنی ہرے کپ بنانا بند نہ کر دے۔ مسلمان امریکیوں نے بھی اسٹار بکس کے اس اقدام پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔

بالٹی مور یونیورسٹی کے پروفیسر زعیم نعیم کا کہنا تھا کہ میں سٹار بکس کے اس اقدام کو سراہتا ہوں لیکن ضرور اس کے پیچھے کچھ مذموم محرکات بھی ہوں گے۔StarbucksGreenCup# کا ٹرینڈ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس کا اب تک تین ملین لوگ ذکر کر چکے ہیں۔ سٹار بکس کے اس اقدام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سٹار بکس میرے لیے ختم ہو چکا ہے ، ٹرمپ بلڈنگ میں موجود سٹار بکس کے تمام کیفیز کو بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کافی اتنی خاص بھی نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹار بکس کے اس اقدام کے خلاف اپنی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسٹاربکس بے شک ابھی اپنی سستی شہرت کر لے لیکن ایک مرتبی اگر میں امریکہ کا صدر منتخب ہو گیا توان کے تمام مسلم کسٹمرز کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا اور پھر کوئی اسلامی گرین کپ نہیں دیکھا جس سکے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔