پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے” سفارشیوں “کے فرنچائز مالکان کو ٹیلیفون

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 دسمبر 2015 14:13

پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے” سفارشیوں “کے فرنچائز مالکان کو ٹیلیفون

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) سفارش کے کلچر نے مختلف شعبوں کے بعد ملک کے مقبول ترین کھیل کرکٹ کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی اس محفوظ نہیں رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلی بار ہونے والی ملین ڈالر ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائزز کے مالکان کے پاس سفارشیوں کے فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی فرنچائز مالکان غیر متعلقہ کی فون کالز نہیں سن رہے ہیں ،حیران کن طور پر ایسی فون کالز کرنے والے میں مشہور ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4فروری سے 23فروری تک دبئی اور شارجہ میں کھیلی جائے گی جس میں 137پاکستانی کرکٹر ز سمیت 308کھلاڑی شرکت کریں گے ۔