لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست پر کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 دسمبر 2015 14:17

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست پر کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے ایان علی کو روالپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پاکستانی شہریوں کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلرسے متعلق معلومات ہونا ضروری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے ایان علی چار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی کوکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کیا جائے ۔جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو بائیس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔