محمد عامر با صلاحیت بولر ، انکا سامنا کرنے سے وسیم اکرم کی یا د تازہ ہو تی ہے ، ویرات کوہلی

منگل 15 دسمبر 2015 14:38

محمد عامر با صلاحیت بولر ، انکا سامنا کرنے سے وسیم اکرم کی یا د تازہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے قائدویرات کوہلی نے کہا ہے کہ محمدعامر ایک با صلاحیت بولر ہیں ، عامر کی بولنگ کا سامنا کرنے سے وسیم اکرم کی یا د تازہ ہو جاتی ہے، سزا مکمل کر نے کے بعد عامر کو کو ہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ انکی وجہ سے اب کرکٹ کو کوئی نقصان نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی پاکستانی پیسر کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمدعامر ایک با صلاحیت بولر ہیں جہاں دوسرا موقع دیتے ہوئے بہت سے چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا جہاں تک محمد عامر کا سوال ہے تو ان کی بالنگ شاندار ہے اور اگر میں کہوں کہ عامر کو کھیل کر وسیم اکرم جیسے بالرز کا سامنا کرنے کا مزا ملے گا تو یہ غلط نہیں ہوگا اور میری خواہش ہے کہ ایسے بالر کا سامنا کروں لیکن ہر چیز سے اہم کرکٹ ہے اور کرکٹ کو کسی ایک یا دو کھلاڑی کے لئے قربان نہیں کرنا چاہئے۔

میں تو یہ ہی کہوں گا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد جس کھلاڑی کو بھی واپس لیا جائے اس کو ہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں انٹری دینی چاہئے تاکہ کرکٹ کو کوئی نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :