ملک سپورٹس کلب نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو 6وکٹوں سے شکست دی

منگل 15 دسمبر 2015 14:40

ملک سپورٹس کلب نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو 6وکٹوں سے شکست دی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں ملک سپورٹس کلب نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو 6وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس میں واقع جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کلب نے پہلے کھیل کر انکی پوری ٹیم 158رنز پر ہوگئی ،جسمیں عمر نے38اور افتاب نے 29رنز سکور کئے ۔

ملک سپورٹس کلب کی طر ف سے عابد نے5،ضیاء اور ساجد نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں ملک سپورٹس کلب نے کھیل کرمطلوبہ ہدف 6کھلاڑیوں کے نقصان پر پوراکیا۔شاہ زیب نے 54 اور خرم نے 38بناکر ٹیم کیکامیابی میں اہم رول اداکیا ۔فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے افتاب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔