بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ چمپئن شپ،میاں کلب نے گریٹ کلب کو 98رنز سے ہرایا

منگل 15 دسمبر 2015 14:40

بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ چمپئن شپ،میاں کلب نے گریٹ کلب کو 98رنز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) پشاورمیں جاری تیسری بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ چمپئن شپ میں ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،میاں کلب نے گریٹ کلب کو 98رنز سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے گئے میچ میں میاں کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورزمیں297رنز بنائے،جسمیں منور الہ نے82،تاجدار نے81اورعمران نے 43رنز بناکر نمایاں سکورررہے،گریٹ کلب کی جانب سے جنید اختر اور نظیف نے 4,4جبکہ ہارو ن اسلام نے ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے گریٹ کلب کی پوری 199رنز پر ڈھیر ہوگئی ،وحید اللہ نے56اوررسول خان نے 41رنز سکور کئے۔میاں کلب کی طرف سے تاجدار نے3،عثمان نے2جبکہ زیارت گل،نور،صفدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مسعود آفریدی اور محمد فیاض جبکہ سکورنگ خیال محمد نے کی۔

متعلقہ عنوان :