سوات اور گردو نواح میں‌زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 14:45

سوات اور گردو نواح میں‌زلزلے کے جھٹکے

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف و ہراس میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سےباہر نکل آئے ، البتہ ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت تاحال معلوم نہیں ہو سکی . زلزلے میں کسی قسم کے نقصان کی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

متعلقہ عنوان :