سابق قومی لیگ سپنر دانش کنیریا کل 35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

منگل 15 دسمبر 2015 14:46

سابق قومی لیگ سپنر دانش کنیریا کل 35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) معروف کرکٹر تجربہ کارلیگ سپنردانش کنیریا پینتیس برس کے ہو گئے وہ اپنی 35ویں سالگرہ بدھ کو کیک کاٹیں گے دانش کنیریا ہندو مارواڑی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دانش کنیریا کا مکمل نام دانش پربھا شنکر کنیریا ہے وہ سولہ دسمبر 1980ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔دانش کنیریا نے انٹر نیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز2000ء میں انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ سے کیا۔دانش کنیریا ٹیسٹ کرکٹ میں200سے زائد وکٹوں کا ہدف عبور کرنے والے تیسرے پاکستانی سپنر ہیں قبل ازیں یہ کارنامہ ثقلین مشتاق اور عبدالقادر انجام دے چکے ہیں۔