ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر بدھ کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 15 دسمبر 2015 14:46

ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر بدھ کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازعمران نذیرچونتیس برس کے ہو گئے ان کی 34ویں سالگرہ بدھ کومنائی جائے گی اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں ان کے مداح کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

عمران نذیر 16دسمبر 1981ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز1999ء میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا وہ 2007ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :