بینکوں کو چھوٹے کاروباری قرض دینے پر مجبور کرسکتے ہیں،گورنر سٹیٹ بینک

منگل 15 دسمبر 2015 14:57

بینکوں کو چھوٹے کاروباری قرض دینے پر مجبور کرسکتے ہیں،گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا نیمتنبہ کیا ہے کہ بینکوں کو چھوٹے کاروباری قرض دینے پر مجبور کرسکتے ہیں ، چھوٹے کاروبار کی قرض تک رسائی حیرت انگیز حد تک کم ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ بینکوں نے چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو سٹیٹ بینک بینکوں کو مجبور کردے گی کیونکہ بینکوں کے چھوٹے کاروبار کیلئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں انہوں نے کہا کہ اگر تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا تو پاکستانی معیشت مقابلہ کرسکتی ہے ان کے مطابق چھوٹے کاروبار کی قرض تک رسائی نہ دینا تشویشناک ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک ایکشن لے گی گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ چھوٹے کاروبار کیلئے ہر صورت قرض فراہم کئے جائیں ورنہ اسٹیٹ بینک اپنا طریقہ کار اپنائے گی انہوں نے کہا کہ بینک چھوٹے قرضوں کے حوالے سے تعاون نہیں کررہی اس لئے بینکوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :