ورلڈ ٹی ٹونٹی، ہماچل پردیش نے پاک بھارت مقابلے کی تیاری شروع کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 دسمبر 2015 14:58

ورلڈ ٹی ٹونٹی، ہماچل پردیش نے پاک بھارت مقابلے کی تیاری شروع کردی

دھرم شالا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کا دلچسپ ترین مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین دھرم شالا میں کھیلا جائے گا اور اس مقابلے کے لیے ریاست ہماچل پردیش کی حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ مذکورہ میچ کے لیے سٹیڈیم کی گنجائش 5ہزار سیٹیں لگا کر 25فیصد بڑھائی جائے گی جس سے سٹیڈیم کی کل گنجائش25ہزار تک پہنچ جائے گی، ایسو سی ایشن کے ایک عہدیدار سنجے شرما کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں عہدیداروں کو ٹہرانے کے لیے 100پر آسائش کمرے پہلے ہی موجود ہیں لیکن انہوں نے مزید 30کمرے بنانے کا فیصلہ بنایا ہے جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور بھارت 19مارچ کو دھرم شالا کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گے جبکہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کے 10میچز یہاں کھیلے جائیں گے ۔