دیپکا کو دیکھتے ہی دل ہار گیاتھا،رنویر سنگھ کا اعتراف

منگل 15 دسمبر 2015 15:21

دیپکا کو دیکھتے ہی دل ہار گیاتھا،رنویر سنگھ کا اعتراف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کا محبوبہ دیپکا پڈکون کے متعلق کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی دل ہار بیٹھے تھے۔واضح رہے یہ حسین جوڑی آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی تشھیری مہم کے دوران دیپکا کا کہنا تھا کہ انھوں نے رنویر سنگھ کو پہلی مرتبہ انکی فلم ”بینڈ باجا بارات“ کے ٹریلر میں دیکھا اور دیکھتی ہی رہ گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس پل کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن یہ شخص انکے اتنا قریب ہوگا۔ دوسری جانب رنویر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے دیپکا کو پہلی مرتبہ زی سنے ایوارڈ کی تقریب میں دیکھا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اس روز سلور رنگ کا لباس ریب تن کر رکھا تھا اور وہ بے حد حسین نظر آرہی تھیں۔ غنڈے سٹار کا کہنا تھا کہ وہ دیپکا کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی اپنا دل ہارگئے تھے۔ یاد رہے سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ ، دیپکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔باجی راوٴ مستانی رواں برس 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی